جہلماہم خبریں

کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔ چوہدری فراز حسین

جہلم: پاکستان تحریک انصاف حلقہ این اے 67 کے چیف کوآرڈینیٹر چوہدری فراز حسین نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے ،پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں انشاء اللہ تینوں نشستوں پر کلین سویپ کریں گے۔

ان خیالات کا اظہارچیف کوآرڈینیٹر حلقہ این اے 67 چوہدری فراز حسین نے پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی سیکرٹریٹ میں کنٹونمنٹ بورڈ جہلم ،کنٹونمنٹ بورڈ منگلا سے آئے ہوئے امیدواران اور کارکنان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کی تکمیل یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی،خلوص نیت سے عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں وزیر اعظم پاکستان عمران خان ملک اور عوام کے وسیع تر مفاد میں فیصلے کرنے کیلئے پر عزم ہیں اور اس میں کوئی رکاوٹ آڑے نہیں آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان دنیا میں پاکستان کی با وقار ملک کے طو رپر پہچان بنانے کے لئے کوشاں ہیں اور اس کے لئے معیشت کی ترقی سمیت ہر اقدام اٹھایا جارہا ہے، انشاء اللہ 12 ستمبر کا سورج پاکستان تحریک انصاف کی جیت کی نوید لیکر طلوع ہوگا۔ پاکستان تحریک انصاف کنٹونمنٹ بورڈ کے عام انتخابات میں بھاری اکثریت حاصل کرے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button