دینہاہم خبریں

آزادکشمیر الیکشن؛ 25 جولائی کو راجہ صدیق کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے۔ راجہ اسد خان

دینہ: 25جو لائی کو راجہ محمد افضل خان کے دیرینہ ساتھی راجہ محمد صدیق کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے ، انشاء اللہ سارے آزاد کشمیر میں شیر ہی شیر ہو گا، سلیکٹڈ حکومت نے عوام کو لوڈشیڈنگ ، بے رو زگاری، مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا ، چور چور کے نعرے لگانے والوں نے خود ہی پورا ملک ہڑپ کر لیا، عوام ان کے کرتوتوں سے اچھی طرح واقف ہو چکی ہے، جہلم کی عوام میاں نواز شریف کے سپاہی راجہ محمد صدیق کے لئے گھروں سے نکلے اور کامیاب کروائیں۔

ان خیالات کا اظہار سابق ایم این اے راجہ محمد اسد خان کا اپنی رہائش گاہ پر جموں 6 کے امید وار راجہ محمد صدیق کی منعقدہ بہت بڑی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جموں 6 کے صحیح حق دار راجہ صدیق ہی ہیں، عوام ان کو کامیاب کروانے کے لئے گھروں سے باہر نکلے اور بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے مسلم لیگ (ن ) جموں 6 کے امید وار راجہ محمد صدیق نے کہا کہ میری سیاست کا آغاز راجہ محمد افضل خان مر حوم کے گھر سے ہوا ہے میرا الیکشن راجہ محمد افضل خان خو د لڑتے تھے، راجہ محمد افضل خان بے پناہ محبت کرنے والے انسان تھے لو گ ساری رات جاگتے اور ان کا انتظار کرتے ان کو جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے، آج سازش کے تحت یہاں کی وو ٹیں کم کر دی گئی ہیں لیکن ہم گھبرانے والے نہیں ہیں، ان تمام سازشوں کا مقابلہ کریں گے اور 25جو لائی کو میاں نواز شریف کے سپاہی سید شوکت شاہ اور مجھے کا میاب کروائیں۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر نے مسلم لیگ (ن) قائم کرنے والے راجہ محمد افضل خان اور راجہ ظفر الحق کا اہم کردار ہے، راجہ محمد افضل خان مرحوم کا جتنا تعلق میاں نواز شریف سے تھا شاید ہی اتنا کسی اور کا ہو ، میاں نواز شریف راجہ محمد افضل خان کا بے حد احترام کرتے تھے اور ہر بات ان کی مانتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ وہ وقت آئے گا اور یہ گھرانا ایک بار پھر مسلم لیگ (ن)کا جھنڈا بلند کرے گا میں امید کرتا ہوں راجہ محمد اسدخان سے کہ وہ ناامید نہ ہوں اپنامشن جاری رکھیں کامیابی ان کے قدم چو مے گی ، کرپٹ سلیکٹڈ حکو مت جو ہم پر مسلط کی ہے اس سے کو ئی توقع نہ رکھیں یہ ہم پر عزاب ہے ہماری اللہ سے دعا ہے کہ اس کرپٹ سے ہمیں نجات دلا اگر یہ ظالم رہا تو ہمارا پاکستان بھی خطرے میں پڑ جائے گا یہ ایک ایجنڈے کے تحت آیا ہے۔

تقریب سے سابق ایم پی اے شیخ تنویر ، ممبر بار کو نسل جہلم راجہ ظفر اقبال ایڈووکیٹ ، راجہ فیصل مہدی، خورشید جرال ، راجہ محمد اسلم ، چوہدری وسیم ، راجہ حسن اختر ، چوہدری حامد سعید ، مانی بٹ ، میاں عتیق اور دیگر نے خطاب کیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button