پنڈدادنخان

عوام کو امن و امان کی فراہمی ہماری ذمہ داری میں شامل ہے۔ ڈی پی او جہلم شاکر حسین داوڑ

پنڈدادنخان: حکومت پنجاب کی ہدایت اور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کے احکامات پر عوام کو امن و امان کی فراہمی ہماری ذمہ داری میں شامل ہے جسے آپ نے عوام کو ریلیف دے کر ممکن بنانا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ نے آج تحصیل پنڈدادنخان میں کرائم میٹنگ کے دوران کیا۔ اس موقع پر ایس ڈی پی او، ڈی ایس پی سلیم خٹک، ایس ایچ او للٰہ ایس آئی محمد اعظم، ایس ایچ او پی ڈی خان ایس آئی ظہیر الدین بابر، ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف ایس آئی محمد عمران کے علاوہ تمام حلقہ کے افسران، تفتیشی افسران کے ساتھ ساتھ ریڈرز ٹو ڈی پی او محمد افضل بھی موجود تھے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے علاقہ میں ہونے والے کرائم کی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیا اور کہا کہ آپ کا کام عوام کو ریلیف دے کر ان میں محکمہ پولیس کا اعتماد بحال کرنا ہے جبکہ ایس ایچ او اپنے انتظامی امور کو بروقت اور نیک نیتی سے ادا کریں جبکہ تفتیشی افسران ذمہ داری سے اپنی تفتیش مکمل کر گئے مکمل چالان عدالتوں کو بھجوائیں کیونکہ یہ ان کی ذمہ داری ہے اور اچھی تفتیش ہی جرائم پیشہ افراد کو کیفر کردار تک پہنچاتی ہے جس سے وہ اپنے انجام کو پہنچتے ہیں اور علاقہ میں امن کی صورت حال پیدا ہوتی ہے۔

ڈی پی او نے کہا کہ دوسرے اضلاع سے آئے ہوئے غیر متعلقہ لوگوں اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کیلئے پیٹرولنگ نظام کو تیز کیا جائے تا کہ تمام علاقہ جرائم سے پاک رہے یہی ہمارا مشن ہے جسے ہم بحیثیت ٹیم پورا کریں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button