دینہ

کورونا وائرس؛ فعال کیسز کی تعداد 6 رہ گئی، جہلم میں 2 لاکھ 26 ہزار شہریوں کو ویکسین لگا دی گئی

دینہ: ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیزکے مطابق ضلع جہلم میں آج مزیدکوروناوائرس کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔اس وقت ضلع بھر میں 6 کوروناوائرس سے متاثرہ مریض جن میں کوروناوائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہے ان کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے۔

محکمہ صحت نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 103571 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے جن میں سے 2374 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔اب تک کل 2301 کوروناوائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت کل کوروناوائرس سے 67 اموات ہوئی ہیں۔

کوروناوائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کوروناوائرس کے مشتبہ 42007 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 893 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی، کوروناوائرس کی تیسری لہر میں اب تک 26 اموات ہوئی ہیں اورکوروناوائرس کے مثبت کیسیز کی شرح %2.24 ہے۔

ضلع بھر میں اب تک 71 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کوروناوائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اب تک 2864 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 226173 اٹھارہ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کوروناوائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگا دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button