ڈومیلیاہم خبریں

پسند کی شادی جرم بن گئی، ڈومیلی میں میاں بیوی غیرت کے نام پر قتل

ڈومیلی: نواحی علاقہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات ،پسند کی شادی کرنے پر سگے بھائی نے بہن اور بہنوئی پر اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا ،ملزم موقع سے فرار ،اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ،علاقہ میں خوف وہراس ،پولیس نے مدعی کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈومیلی کی حدود بوکن میں پسند کی شادی کے رنج پر سگے بھائی جہانزیب ولد محمد اشرف سکنہ بوکن نے اندھا دھند فائرنگ کر کے اپنی سگی بہن شمسہ اور اپنے بہنوئی وقاص کو قتل کر دیا ،بتایا جاتا ہے کہ تقریباً سوا سال قبل دونوں نے پسند کی شادی کی تھی جس کا لڑکی کے بھائی جہانزیب کو رنج تھا اور صلح کے بہانے گھر بلا کر دونوں پر اندھا دھند فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا ،بتایا جاتا ہے کہ جاں بحق ہونیوالو ں کی ایک چھوٹی بچی تھی ،ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی محمد افضل اپنی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور نعشوں کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا ،پولیس تھانہ ڈومیلی نے متوفی کے والد محمد الیاس کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلا ش شروع کر دی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button