جہلم

یوم دفاع کے سلسلہ میں نمائشی فٹبال میچ، میر پور کی ٹیم نے جیت لیا

جہلم: یوم دفاع کے سلسلہ میں ایک نمائشی فٹبال میچ ضمیر جعفری سٹیڈیم سلیمان پارس میں منعقد ہو اجس میں برادرز فٹبال کلب جہلم اور یوتھ فٹبال کلب میرپور کی ٹیموں نے حصہ لیا، میر پور کی ٹیم نے ایک کے مقابلے میں تین گول سے کامیابی حاصل کی۔

میچ کے مہمان خصوصی معروف سماجی شخصیت حاجی منور منہاس نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، میچ کا بہترین کھلاڑی عمیر کو قرار دیا گیا ۔برادرز فٹبال کلب کے کوچ انور بھٹی نے مہمان ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے جہلم آمد پر شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button