جہلم

جہلم میں تن سازی کے سالانہ مقابلے، انیل سپر جم کے تن سازوں نے میدان مار لیا

جہلم: مسٹرکالجیٹ ، مسٹرجونیئر اور مسٹر جہلم کیلئے تن سازی کے سالانہ مقابلوں میں انیل سپر جم کے تن سازوں عظیم علی قریشی نے مسٹر جہلم، اور ذیشان علی نے جونیئر اور کالجیٹ کے ٹائٹل جیت لئے۔
ان مقابلوں میں ضلع جہلم کے دس جم کلبوں کے 30سے زائد تن سازوں نے تن سازی کا مظاہرہ کیا۔ ان مقابلوں کو دیکھنے کیلئے شائقین کی بڑی تعداد پنجاب مارکی میں موجود تھی جو نعروں اور تالیوں سے داد دیتی رہی ان مقابلوں کیلئے مسٹرپاکستان عباس خان اورملک خالد نے جج کے فرائض سر انجام دیئے۔
مقابلوں کے اختتام پرمہمان خصوصی ممتاز سماجی کارکنان قیصر شجاع قریشی، راجہ شاہدجہلم ، ابرار شجاعت دینہ ، عمران سونی میرہنڈا پوائنٹ میرپورنے اول، دوئم اور سوئم پوزیشن حاصل کرنے والے تن سازوں کو ٹرافیاں اور اسناددیں۔
مسٹرکالجیٹ کیلئے 5مسٹر جہلم جونیئر کے لئے 13اور مسٹر جہلم کیلئے 10تن سازوں نے مقابلے میں حصہ لیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button