پاکستان پیپلز پارٹی عوام کے دکھ اور سکھ میں شریک ہونا اپنا فرض اولین تصور کرتی ہے۔ مرزا عبدالغفار

0

پڑی درویزہ: پاکستان پیپلز پارٹی عوام کے دکھ اور سکھ میں شریک ہونا اپنا فرض اولین تصور کرتی ہے ۔ نواحی یونین کونسل پھلڑے سیداںمیں تعزیتی دورے کے موقع پرپی پی پی کے سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی کی صحافیوں سے گفتگو۔

پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل سوہاوہ کے صدر اور سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 25سوہاوہ ، ڈومیلی ، دینہ مرزا عبدالغفار نے گزشتہ روز نواحی یونین کونسل پھلڑے سیداں کا تعزیتی دورہ کیا ۔

دور ے کے دوران گیگی چھپرکے لال حسین کی ہمیشرہ مرحومہ،بنہ موہڑہ پڑی درویزہ کے محمد رمضان کی ہمشیرہ مرحومہ ، ڈھوک جبہ مرحوم محمد صابر کے گھر ،،موہڑہ جٹاں صوبیدار (ر) اصغر حسین کے بھائی مرحوم اخترحسین، چھبر سیداں کے عدالت شاہ مرحوم اور دئیوال سابق چیئر مین ملک عبدالمجید مرحوم کی اہلیہ مرحومہ کی فاتح خوانی کے لیے دورہ کیا اور اس دورے کے موصوف کے ہمراہ پی پی پی یونین کونسل پھلڑے سیداں کے صدر سید امجد بخاری اور سٹی صدر سوہاوہ شوکت علی تھے۔

دورے کے اختتام پر مرزا عبدالغفار کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ہی عوام کی نمائندہ جماعت ہے اور عوام کے ہر دکھ اور سکھ میں شامل ہونا اپنا فرض سمجھتی ہے اس لیے ان کی کوشش ہے کہ وہ ہر کسی کے دکھ اور سکھ میں برابر کے شریک ہوں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.