جہلم

ورکر گروپ کی جماعت اسلامی کے دفتر آمد، حلقہ پی پی 26 سے چوہدری سعید کیلئے حمایت مانگ لی

جہلم: مسلم لیگ (ن) کے ناراض ممبر اور آزاد امیدوار پی پی 26چوہدری سعید اقبال کی چیئرمین ایجوکیشن کمیٹی شاہین ڈار ، سابق ناظم یوسی کالا گوجراں عامر سلیم میر ، وائس چیئرمین بلدیہ جہلم حاجی مقبول احمد ، کونسلر راجہ ظفر اقبال ، قاضی طارق و دیگر کے ہمراہ پی پی26پر حمایت حاصل کرنے کیلئے دفتر جماعت اسلامی مشین محلہ نمبر1کا دورہ کیا۔

امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم عبدالحمید جہلمی ، نائب امیر راجہ محمد ضیا اشرف ایڈووکیٹ ، جنرل سیکرٹری ظہور حسین ساہی ، صدر الیکشن کمیٹی راجہ محمد نواز کیانی ، امیر تحصیل مولانا مسعود جنجوعہ ، امیر شہر حافظ نصیر احمد ، جنرل سیکرٹری سٹی عبدالخالق ، امیر یوسی کالا گوجراں اختر حسین و دیگر نے وفد کا استقبال کیا ۔ ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی ۔

جماعت کی قیادت نے وفد کی دفتر جماعت آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ایک منظم جماعت ہے جس کی مرکز لیول سے لے کر یو سی لیول تک تنظیم پاکستان بھر میں موجود ہے ۔ ہم اپنی مقامی اور صوبائی قیادت سے مکمل مشاورت کے بعد ہی کسی بھی امیدوار کی حمایت کا فیصلہ کریں گے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button