دینہ

دینہ میں سنوکر کلب اور ویڈیو گیمز کی دوکانیں نوجوانوں کی زندگیوں سے کھیلنے لگیں

دینہ: سنوکر کلب اور ویڈیو گیمز کی دوکانیں نوجوانوں کی زندگیوں سے کھیلنے لگیں ،صبح ہوتے ہی کلب اور ویڈیو گیمز کی دوکانیں کھل جاتی ہیں اور طالب علم سکول جانے کی بجائے ان کلبوں اور دوکانو ں کو رُخ کر لیتے ہیں جہاں ہزاروں روپے کی شرطیں اور جواء لگتا ہے جہاں نوجوان نسل سرعام سیگریٹ نوشی بھی کرتے ہیں ،امتحانات سر پر ہونے کی وجہ سے والدین پریشانی کا شکار ،طالب علموں کی سارا سال داؤ پر لگ گیا۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں سنوکر کلب اور ویڈیو گیم کی دوکانوں نے نوجوان کی زندگیاں تباہ کرنے لگے صبح ہوتے ہی سنوکر کلبوں اور ویڈیو گیمز کی دوکانوں پر رش شروع ہو جاتا ہے اور بعض دوکانیں سکول کے راستوں میں موجود ہیں۔

نوجوان طالب علم پڑھائی پر توجہ دینے اور سکول جانے کی بجائے ان کلبوں اور دوکانوں میں سارا دن گزار کر گھر چلے جاتے ہیں ،اس کے علاوہ ان کلبوں اور دوکانوں میں ہزاروں روپے کا جواء اور شرطیں بھی لگائی جاتی ہیں ، والدین امتحان کے آغاز کی وجہ سے سخت پریشانی کا شکار ہیں ان کلبوں میں نوجوان سرعام سیگریٹ نوشی بھی کرتے ہیں۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم ،ڈی پی او جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ جگہ جگہ گلی محلوں میں کھلے سنوکر کلب اور ویڈیو گیمز دوکانوں کو بند کیا جائے اور نوجوان تباہی کی طرف جانے سے بچایا جائے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button