پنڈدادنخان

پنڈدادنخان میں انتظامی بد نظمی یا بے حسی؟ یوم پاکستان کے حوالے سے کوئی تقریب منعقد نہ ہو سکی

تحصیل پنڈدادنخان میں انتظامی بد نظمی یا بے حسی؟ 23 مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے کوئی تقریب منعقد نہ ہو سکی ،اکثر سرکاری عمارات قومی پرچم سے بھی محروم،سول سوسائٹی کے افراد بچوں سمیت یوم پاکستان کی تقریب میں شمولیت کے لیے تقریب کا مقام تلاش کرتے۔

تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان23 مارچ کے حوالہ سے تحصیل پنڈدادنخان میں کہیں بھی کسی تقریب کا انعقاد نہ کیا گیا چند ایک عمارتوں پر پرانے بوسیدہ پرچم عوام کا منہ چڑاتے رہے جوکہ انتظامیہ کی بے حسی کی وجہ سے افسوس ناک بات ہے۔

سول سوسائٹی کے افراد بچوں سمیت یوم پاکستان کی تقریب میں شمولیت کے لیے تقریب کا مقام تلاش کرتے ہوئے سرکاری اداروں کے چکر لگاتے رہے بانی پاکستان قائدِ اعظم کے ساتھی بانی پاکستان راجہ غضنفر علی خان کے مزار پر بھی تالے لگے رہے جو کہ یوم پاکستان پر انتظامی بد حالیوں کی داستان بیان کرتے رہے۔

تحصیل بھر میں 23مارچ کے حوالہ سے نہ تو پرچم کشائی کی گئی اور نہ ہی کسی تقریب کا انعقاد کیا گیاعوام اور سول سوسائٹی کی طرف سے انتظامی اداروں کی بے حسی پر افسوس کا اظہار کیا گیا

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button