جہلم

جہلم پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار، منشیات برآمد

جہلم: مختلف تھانوں کی پولیس نے جرائم پیشہ افرادکے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے بدرویہ گان3 افراد کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے200گرام چرس3لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ پنڈدادنخان کے محمد اسلم اے ایس آئی نے دوران گشت و پڑتال اسلحہ منشیات بدرویہ گان ملزم جہانگیر مسیح عرف جنگی ولد بشیر مسیح بابا چنوں قوم عیسائی سکنہ کرسچن کالونی کھیوڑہ ریلوے لائن سے 200گرام چرس برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ سٹی کے آصف محمود اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم محمد شاہد اشرف ولد شیخ محمد اشرف قوم شیخ سکنہ میانہ چک تحصیل کھاریاں ضلع گجرات سے ڈیڑھ لیٹر شراب برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ سٹی کے علی اکبر شاہ ایس آئی نے دوران گشت ملزم جہانگیر احمد مرزا ولد افتخار احمد سکنہ شمالی محلہ کواٹر محکمہ جنگلات جہلم سے ڈیڑھ لیٹر شراب برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button