جہلم

جہلم میں کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ کی وجہ سے حادثات میں اضافہ ہونے لگا

جہلم: کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ کی وجہ سے حادثات میں اضافہ ہونے لگا، شہر میں کم عمر بچے تیز رفتار موٹر سائیکلیں ، چنگ چی رکشے چلا کرحادثات کا باعث بننے لگے ۔

ٹریفک پولیس کی عدم توجہی کے باعث شہر کی سڑکوں اور بازاروں میں 14, 16 سال کے بچے موٹر سائیکل و چنگ چی رکشے تیز رفتاری کیساتھ چلانے لگے ، اکثر بچوں کے موٹرسائیکلوں پر بیٹھ کر پاؤں زمین تک نہیں پہنچتے تاکہ کسی حادثے کی صورت میں بریک لگا سکیں جس کیوجہ سے حادثات رونما ہوتے ہیں۔

شہریوں نے ڈی پی او جہلم ، ڈی ایس پی ٹریفک سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر اور ملحقہ آبادیوں میں کم عمر بچوں کی ڈرائیورنگ پر پابندی عائد کی جائے تاکہ حادثات میں کمی واقع ہو سکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button