جہلماہم خبریں

نویں محرم الحرام: ضلع جہلم میں موبائل فون سروس بحال

جہلم: ضلع جہلم میں محرم الحرام کی سیکیورٹی کے باعث بند کی گئی موبائل فون سروس بحال ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق آج نو محرم الحرام کو دوسرے روز بھی بند کی گئی موبائل فون سروس بحال ہوگئی ہے جس کے باعث لوگوں کی رابطوں میں دشواری کی مشکل میں کمی آ گئی ہے۔

یاد رہے کہ نومحرم الحرام کے موقع پر ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں جہلم، دینہ، سوہاوہ اور پنڈدادنخان سمیت مختلف علاقوں میں نو محرم الحرام کو سیکیورٹی کے پیش نظر صبح سات سے ہی موبائل فون اور انٹرنیٹ کی سروسز معطل کر دی گئی جس سے عوام کا آپس میں رابطہ کے سلسلہ میں شدید مشکلات کاسامنا رہا ۔

یہ سلسلہ رات دس بجے نومحرم الحرام تک ہی نہیں بلکہ دس محرم الحرام کو بھی موبائل فون سروسز انہی اوقات میں معطل رہے گی اسی طرح ڈبل سواری پر پابندی بھی نو اور دس محرم کو برقرار رہے گی،ڈبل سواری میں صرف صحافیوں اور بزرگوں کو استثنیٰ حاصل ہے۔

اس صورتحال کے پیش نظر عوام نے ایمو،واٹس ایپ اور میسنجر سے اپنے معاملات زندگی چلانے کے لیے رابطے کو بحال رکھا اس کے علاوہ پی ٹی سی ایل فون اور انٹرنیٹ کی سروسز سے بھی استفادہ حاصل کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button