جہلم

ریسکیو 1122 جہلم کے زیر اہتمام گرلز ڈگری کالج جہلم میں ’’نیشنل ڈیزاسٹر ڈے‘‘ آگاہی پروگرا م کا انعقاد

جہلم: ریسکیو 1122 جہلم کے زیر اہتمام گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج جہلم میں نیشنل ڈیزاسٹر ڈے کے حوالے سے آگاہی پروگرا م کا انعقادکیا گیا جس میں کالج انتظامیہ، طالبات، ریسکیو افسران اور سٹاف نے شرکت کی۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا08 اکتوبر 2005کا زلزلہ پاکستان کی تاریخ میں بدترین سانحہ تھا، جس کی وجہ سے ہزاروں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، لاکھوں لوگ بے گھر ہوئے ، ہزاروں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں،آج کی اس تقریب کا مقصد انہی شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے ۔

ریسکیواینڈ سیفٹی آفیسر محمد احسان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قومی سانحے کا پس منظر پیش کیا، انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 جہلم تربیت یافتہ عملے اور جدید آلات کے ساتھ ایسے کسی بھی حادثے یا سانحے سے نبرد آزما ہونے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے ۔ریسکیو 1122 کی پوری ٹیم کسی بھی حادثے کی صورت میں زخمیوں کی بر وقت امداد، اور ان کو ہسپتال پہنچانے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے ۔

بعد ازاں ریسکیو 1122 جہلم کے تربیت یافتہ عملے نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔ جن میں بمب بلاسٹ یا کسی بڑے حادثے کی صورت میں زخمیوں کی بروقت طبی امدادکرتے ہوئے ہسپتال منتقل کرنا، اور آگ لگنے کی صورت میں بروقت ریسپانس کرتے ہوئے بھڑکتی ہوئی آگ پر قابو پانا شامل ہے ۔نیز ریسکیو 1122 جہلم کی ٹیم نے دھویں میں پھنسے شخص کو SCBAسلنڈر کا استعمال کرتے ہوئے ریسکیو کرنے کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹر فیصل محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 جہلم شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔ قدرتی آفات سے نمٹنے سے متعلق آگاہی وقت کی عین ضرورت ہے ۔اوراسی کی بدولت ہم ایک محفوظ پاکستان اور محفوظ معاشرے کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button