جہلماہم خبریں

جہلم اپڈیٹس کی خبر پر ایکشن، آئیسکو اربن سب ڈویژن جہلم کا لائن سپرٹنڈنٹ نوکری سے فارغ

جہلم: جہلم اپڈیٹس کی خبر پر ایکشن، آئیسکو اسلام آبادکے جنرل منیجر آپریشن نے تحقیقات کے بعد آئیسکو اربن سب ڈویژن جہلم کے لائن سپرٹینڈنٹ کا بوریا بسترا گول کر کے گھر بھیج دیا۔
تفصیلات کے مطابق آئیسکو اربن سب ڈویژن کے لائن سپرٹینڈنٹ کی کرپشن کی کہانی جمعرات کے روز جہلم اپڈیٹس نےشائع کی تھی جس کا فوری نوٹس لیتے ہوئے آئیسکو کے جنرل منیجر آپریشن عبداالرزاق داؤد نے لائن سپرٹینڈنٹ کو ارشد ایوب کو نوکری سے فارغ کر دیا اور نوکری سے برخاستگی کے آرڈر جاری کر دیئے۔
لائن سپرٹینڈنٹ ارشد ایوب کئی سالوں سے محکمانہ کرپشن سمیت صارفین کو بوگس میٹر لگا کر لاکھوں روپے کماتا تھا جس کو چند افسران کی آشیرباد سے کوئی اس پر کارروائی نہیں کرتا تھا۔ کرپشن ثابت ہونے پر جنرل منیجر آئیسکو عبدالرزاق داؤد نے لائن سپرٹینڈنٹ کو نوکری سے فارغ کر دیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button