جہلم

سماجی تنظیم کیئر ٹیکرز کے 15ویں فلٹر پلانٹ کا افتتاح 17جنوری بروز اتوار لنگر پور میں ہوگا

جہلم: ضلع جہلم کی سب سے متحرک سماجی تنظیم کیئر ٹیکرز جہلم کے 15ویں فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح 17جنوری بروز اتوار لنگر پور میں ہوگا۔

اس حوالے سے نگران شعبہ واٹر فلٹریشن پلانٹ اصغر مرزا نے بتایا کہ اس فلٹریشن پلانٹ پر چھ لاکھ کے قریب لاگت آئی ہے جس سے اہلیان لنگر پور کے 25ہزار کے قریب افراد کو فائدہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پلانٹ کا افتتاح گاؤں کے معزز بزرگ اور ممبرا ن کیئر ٹیکرز جہلم کریں گے جبکہ ممبران کیئر ٹیکرز کو مقامی سماجی شخصیت چوہدری وحید حیدر ظہرانہ بھی دیں گے، پلانٹ کی افتتاحی تقریب دن 2بجے منعقد کی جائے گی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button