جلالپورشریف مین روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار، گردوغبار سے راہگیروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا

0

جلالپورشریف: مین روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کی وجہ سے گردوغبار سے راہگیروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا، محکمہ ہائی وے کا عملہ خاموش، روڈ پر گڑھوں اور گردوغبار کی وجہ سے شہری سانس اور آنکھوں کے امراض میں مبتلا ہونا شروع ہوگئے،حکام نوٹس لیں ۔

موٹر سائیکل اور پیدل چلنے والوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہائی وے کا عملہ خاموش تماشائی بن گیا، ہروقت گردوغبار اڑتی نظر آتی ہے اور جس کی وجہ سے شہریوں کے علاوہ سفر کرنے والے مسافروں کو اس گردوغبار کی وجہ سے آنکھوں کی الرجی کے علاوہ سانس کی بیماروں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

اس کے علاوہ سٹرک کے اردگرد رہائشی آبادیوں کھانے پینے والی اشیاء اور پیدل چلنے والوں کو بھی تکلیف کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔محکمہ کی غفلت سے روڑ پر بڑے بڑے ہڑے بن گئے ہیں کوئی توجہ نہیں دے رہا الٹا خاموشی ہی خاموشی ہے ۔

شہریوں نے اعلیٰ احکام سے اپیل کی ہیں کہ ہمارا قصور کیا ہے جو جگہ جگہ روڑ ٹوٹ پھوٹ کاشکار گلی محلوں میں گندگی کے ڈھیر،گردو غبارسے موذی بیماریاں پھیل رہی ہیں،نوٹس لیا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.