دینہاہم خبریں

جہلم میں ایک اور شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق، وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 494 ہو گئی

دینہ: ضلع جہلم میں ایک اور شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق، وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 494 ہو گئی، 479 مریض صحت یاب ہو گئے۔
ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم نے پریس ریلیز میں بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 1 فرد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔اس وقت جہلم میں 6 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ہیں جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ محکمہ صحت جہلم نے اب تک کورونا وائرس کے مشتبہ 14153 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 494 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ اب تک 479 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔ اب تک کورونا وائرس سے 9 اموات ہوئی ہیں۔
سی او ہیلتھ نے بتایا کہ محکمہ صحت جہلم نے ڈی سی کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مختلف سکولز اور کالجز کے 546 افراد کے نمونے لے کر کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے لیبارٹری بھجوائے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک سرکاری اور پرائیویٹ کالجز کے 540 طلباء اور اساتذہ کے نمونے بھجوائے گئے جن میں سے 1 پروفیسر صاحب کی رپورٹ مثبت آئی تھی جو کہ اب مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 497 افراد کی رپورٹ منفی موصول ہوئی اور 42 افراد کی رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئی۔
اس کے علاوہ اب تک سرکاری اور پرائیویٹ سکولز کے 5631 اساتذہ اور طلباء و طالبات کے نمونے لے کر کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے لیبارٹری بھجوائے جن میں سے 4327 افراد کی رپورٹ منفی موصول ہوئی اور 1304 افراد کی رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button