ڈھوک حفیظ اللہ بڑاگواہ میں راجہ یاسر کیانی (مرحوم) کے چہلم و محفل میلاد النبی ﷺکا انعقاد

0

ڈومیلی: بڑاگواہ کے نواحی گاؤں حفیظ اللہ میں راجہ یاسر کیانی مرحوم کے چہلم کے موقع پر ان کے گھرمیں محفل میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیاگیا،محفل کاآغاز تلاوت قرآ ن پاک سے کیا گیا نعت خواں قاری نعمان انور قادری نے پیش کی۔

خصوصی خطاب علامہ مولانا عمران نقشبندی نے کیا، دعائیہ کلمات علامہ مولانا تمریز احمدچشتی نے پیش کئے،اس محفل میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

راجہ یاور کمال خان ایم پی اے،راجہ سفیراکبر کے والد الحاج راجہ علی اکبر،قاری محمداعظم ،سفیر حمزہ طاہرپرنسپل العصر سکول سسٹم بڑاگواہ،حافظ جمیل آصف ہیڈماسٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بڑاگواہ،حافظ سعید ریاض،راجہ سہیل محمود نمبردار،چوہدری فیضان بینک منیجر،ناظم کیانی بدلوٹ،پہلوان ذوہیب کالاگجراں،چوہدری ناصر نمبردارکھائی کوٹلی،حسن کیانی اڈرانہ سمیت مقامی لوگوں نے شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.