جہلم

منتخب ممبران اور ضلعی انتظامیہ کی خاموشی، اندرون شہر کی سٹرکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

جہلم: منتخب ممبران اور ضلعی انتظامیہ کی خاموشی، اندرون شہر کی سٹرکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، کچہری روڈ، اولڈ جی ٹی روڈ سمیت مضافاتی علاقوں کی سڑکیں گڑھوں میں تبدیل ، شہریوں کا وزیر اعظم پاکستان ، وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق ، شہر و گردونواح اولڈ جی ٹی روڈ سمیت مضافاتی علاقوں کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہیں ، اندرون شہر کے علاقوں ، کچہری روڈ، کمیلا روڈ، اولڈ جی ٹی روڈ، بلال ٹاؤن ، چک دولت روڈ، روہتاس چوک تا بخاری چوک ، جہلم تا پنڈدادنخان روڈ،سیگریٹ فیکٹری روڈ سمیت مضافاتی علاقوں کی سڑکیں منتخب ممبران و انتظامیہ کی عدم دلچسپی کیوجہ سے بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہی ہیں۔

ٹرانسپورٹرز ، چھوٹی بڑی گاڑیوں کے مالکان موٹر سائیکلیں کھٹارا بنتی جارہی ہیں، سڑکوں میں بننے والے گڑھوں کی وجہ سے موٹر سائیکل سواروں اور گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو روزانہ کی بنیاد پر جانی و مالی نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

شہریوں نے منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلیوں سمیت وزیراعظم پاکستان ، وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ شہرکی سڑکوں کی از سر نو تعمیر و مرمت کروائی جائے تاکہ شہریوں کو پیش آنے والی مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button