جہلم

اے پی ایس شہدا نے قربانی کی لازوال داستان رقم کی۔ سید خلیل حسین کاظمی

جہلم: اے پی ایس کے اساتذہ و معصوم بچوں نے قربانی کی لازوال داستان رقم کر کے دہشت گردی کے آگے جھکنے سے انکار کر دیا،شہدا ء کی عظیم قربانیوں سے دہشت گردی کے خلاف پوری قوم نے مثالی اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کیا۔
ان خیالات کا اظہارمرکزی جماعت اہلسنت کے ضلعی امیر سید خلیل حسین کاظمی نے 16دسمبر کو جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے معصوم طلباء و اساتذہ کی یاد میں منعقد ہ دعائیہ تقریب کے موقع پر اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم غم کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے آرمی پبلک سکول پشاور کے معصوم فرشتوں کی شہادت کو بہت بڑا قومی نقصان قرار دیا اور کہا کہ سانحہ آرمی پبلک سکول آج بھی ہمارے دلوں میں تازہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج نے بھی دہشت گردی کے خلاف لازوال قربانیاں دیں۔
سید خلیل حسین کاظمی نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے تعلیم کو اپنی میراث بنانے کی ضرورت ہے، شہید بچوں کا خون ہم پر قرض ہے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمہ تک یہ جنگ جار ی رہے گی، اس موقع پر شہداء کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا کرائی گئی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button