جہلم

جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں مرغی ملے گی اب سونے کے بھاؤ، مرغی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح کو پہنچ گئی

جہلم: شہر سمیت ضلع بھر میں مرغی ملے گی، اب سونے کے بھاؤ، مرغی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح کو پہنچ گئی، شہر میں مرغی کا گوشت 370 روپے سے 750گرام فروخت ہونے لگا۔

ضلعی انتظامیہ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی عدم دلچسپی کی وجہ سے مر غی کے گوشت کی قیمت کو پر لگ گئے ، مہنگائی کے مارے عوام پریشان جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس قیمتیں اور وزن پورا کروانے میں مکمل ناکام ہو گیا ہے۔

رمضان المبارک میں بھی انتظامیہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ، انتظامیہ افسران فوٹو سیشن اور سب اچھا ہے کی رپورٹس بھجوانے میں مگن ہے۔

شہری تنظیموں کے عمائدین نے وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع جہلم میں نافذ جنگل کے قانون کے خاتمے کے لئے فرض شناس ، ایماندار افسران کو تعینات کیا جائے تاکہ ماہ صیام میں شہری اپنے بچوں کو 2 وقت کی روٹی مہیا کر سکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button