ضلع جہلم میں سردیوں کی پہلی بارش، سردی میں اضافہ، شہریوں نے گرم ملبوسات زیب تن کر لئے

0

جہلم: ضلع بھر میں سردیوں کی پہلی بارش، شہریوں نے گرم ملبوسات زیب تن کر لئے ، بارش کے باعث خشک سردی کا خاتمہ ،خشک سردی کے ستائے بیمارافراد کے بھی چہروں پر خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق طویل ترین خشک سردی کے بعد جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں ابر رحمت برسنے پر شہریوںنے گرم ملبوسات زیب تن کر لئے، بارش سے ہر طرف جل تھل ہو گیا۔

خشک سردی کیوجہ سے شہریوں سمیت مریض بھی سخت پریشان تھے ۔ دعاؤں کے بعد بدھ کی رات رحمت الٰہی جوش میں آئی اور ہونے والی بارش سے جل تھل ہوگیا۔

بارش سے جہاں خشک سردی کے ستائے مریضوں کو مختلف بیماریوں سے افاقہ ہوگا وہیں خشکی کی وجہ سے پیدا ہونے والی موذی امراض کا بھی خاتمہ ممکن ہو گا۔

اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم رب کریم کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے جس نے ہم پر اپنی رحمت کا نزول کیا اس بارش سے آب و ہوا بہترہوجائیگی ۔

جہلم کے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بارش سے موسمی بیماریوں کے خاتمہ میں مدد ملے گی اور نزلہ ،کھانسی ، زکام ،بخار ،چیسٹ انفیکشن ،دمہ کے مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئے گی۔واضح رہے کہ خشک سردی کی وجہ سے موسمی بیماریوں میں اضافہ ہو گیا تھا اور بڑی تعداد میں مریض سرکاری ہسپتالوں میں رپورٹ ہورہے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.