پڑی درویزہ

معروف صحافی اور سماجی کارکن پروفیسر افتخا رمحمود کی ممانی غوری ٹاؤن اسلام آباد میں انتقال کر گئیں

پڑی درویزہ: نواحی علاقہ پڑی درویزہ کے معروف صحافی، سماجی کارکن پروفیسر افتخا رمحمود کی ممانی غوری ٹاؤن اسلام آباد میں انتقال کر گئیں۔ تدفین وارڈ نمبر 2گوجرخان میں کی گئی۔

یاد رہے کہ مرحومہ پاکستان پیپلز پارٹی وارڈ نمبر 2 گوجرخان کے دیرینہ کارکنان ملک محمد آمین ، اختر حسین برادران کی بھابی اور ملک نثار احمد مرحوم کی اہلیہ تھیں۔

مرحومہ کی عمر 56سال بتائی گئی پسماندگان میں ایک بیٹا اور تین بیٹیاں شامل ہیں۔ مرحومہ کی پہلی نماز جنازہ غوری ٹاؤن راولپنڈی میں ادا کی گئی۔

دوسری دفعہ آبائی مقام وارڈ نمبر 2گوجرخان محلہ تکیہ بابا رحیم شاہ کے قبرستان میں ادا کی گئی جس میں دوسروں کے علاوہ رہنما پاکستان مسلم لیگ ن ضلع جہلم چوہدری ندیم خادم ، راجہ سفیر اکبر چیئر مین یونین کونسل پیل بنے خان تحصیل سوہاوہ اور کارکنان چوہدری غضنفر اور چوہدری ساجد بھی شامل تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button