موجودہ حکومت نا قابل برداشت، مفروضوں پر بننے والی حکومت کا جنازہ نکلنے والا ہے۔ مولانا عبدالغفور حیدری

0


دینہ: جمعیت علماء اسلا م نے آج تک بے شمار حکومتوں کو قبول نہیں بلکہ برداشت کیا ،لیکن موجودہ حکومت تو برداشت کے قابل ہی نہیں ،جھوٹوں کے مفروضوں پر بننے والی حکومت کا جنازہ نکلنے والا ہے۔

ان خیالات کا اظہار سابق ڈپٹی چیئر مین سینٹ و جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری و سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے دینہ میں میاں محمد رفیق مرکزی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام کی دعوت پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا قبلہ بیت اللہ ہے ان کا قبلہ اسرائیل ہے ہم نے درست قبلے میں نماز ادا کی ،لوگوں کے روزگار کے دعوے کرنے والی حکومت 50لاکھ لوگوں کو مکان دینے کی بجائے گرائے جا رہے ہیں عمران خان کا بنی گالا تو نہیں گرایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ انڈیا کو آج تک ہماری آزادی ہضم نہیں ہو رہی انڈین پائلٹ کی رہائی پر تحفظات ہیں یہ فیصلہ عمران خان نے امریکی دبائو پر کیا ہے سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ،ہمارے جوانوں نے پاکستان کو ایسی فتح دلوائی جو تاریخ یاد رکھے گی مگر ہمارے سلیکٹ وزیر اعظم نے فتح کو شکست میں تبدیل کر دیا۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ جو حکومت اسلام دشمن ہے ہم نے اس کو روکا ہے ،تحفظ ناموس رسالت کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے حضور کی ناموس کی خاطر ملین مارچ کر رہے ہیں جس کا آغاز 31مارچ کو سر گودھا سے ہو گا اور اس کا آخری پڑائو اسلام آباد میں ہو گا ،جھوٹی بیساکھیوں پر قائم حکومت نے اب تک عوام کو کچھ نہیں دیا بلکہ اپنے کیئے گئے وعدوں سے منخرف ہو گئی ہے .

انہوں نے کہا کہ 50لاکھ مقام اور ایک کروڑ نوکریوں کے وعدے کہاں گئے بلکہ لوگوں کے 30/30سال پرانے پلازے گرائے جا رہے ہیں کسی کو کوئی نوٹس نہیں دیا جا رہا اس حکومت کا اللہ ہی حافظ ہے جس کے نکمے وزیر نے اللہ اوپر اور عمران نیچے کہہ پر لوگوں کی دل آزاری کی ہے ،ملک حالات جنگ میں ہے کہتے ہیں عمران خان کو نوبل انعال دیا جائے کشمیر میں لوگ کٹ رہے ہیں ان کو نوبل انعام کی پڑی ہے ،انڈیا نے اگر پاکستان کی طرف بری آنکھ سے دیکھا تو پوری قوم فوج کی ساتھ یکجا ہو گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.