پنڈدادنخاناہم خبریں

سنجیدہ ہو جائیں؛ ضلع جہلم میں کورونا کیسز میں اضافہ، مزید 3 افراد کورونا وائرس سے متاثر

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیزکے مطابق ضلع جہلم میں آج مزید 3 مریض کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔

ضلع بھر میں آج مثبت کیسیز کی شرح %0.72 رہی۔اس وقت ضلع بھر میں 15 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہے گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے۔

محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 105252 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 2387 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے، اب تک کل 2305 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، اس وقت کل کورونا وائرس سے 67 اموات ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 43688 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 906 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی، کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 26 اموات ہوئی ہیں اورکورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح %2.13 ہے۔

ضلع جہلم میں اب تک 71 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔اب تک 2864 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 239875 اٹھارہ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگا دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button