ڈومیلیاہم خبریں

ڈومیلی سے مسلم لیگ ن کو بڑا دھچکا، چوہدری اسلم اور اظہربھٹی خاندان سمیت پی ٹی آئی میں شامل

ڈومیلی کی یونین کونسل کوہالی کے گاؤں نتھوٹ میں راجہ افضال مہدی کی جانب سے جلسہ کا اہتمام کیاگیا جس کے مہمان خصوصی ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری راجہ یاور کمال تھے، راجہ یاورکمال کا نتھوٹ پہنچنے پر شاندار استقبال کیاگیا۔ جلسہ میں ملک حاجی سردار، محمدادریز پھڈیال،ملک افضال،راجہ حمید،ملک سہیل دیال،ملک ایوب،راجہ ناصر کوہالہ،ملک پرویز اور دیگر اہم شخصیات سمیت اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

نتھوٹ میں پی ٹی آئی نے ایک بڑا دھڑا اپنی پارٹی میں شامل کرلیا، چوہدری اسلم اور اظہر بھٹی نے اپنی فیملی و خاندان سمیت پاکستان مسلم لیگ ن کو چھوڑ کا پاکستان تحریک انصاف کے چوہدری فرخ الطاف ایم این اے اور راجہ یاور کمال ایم پی اے کی قیادت پر اعتماد کااظہار کرتے ہوئے جلسہ میں سب کے سامنے شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا جس پر ایم پی اے راجہ یاور کمال نے پارٹی میں خوش آمدید کیااور شکریہ ادا کیا۔

چوہدری اسلم اور اظہرمحمود بھٹی نے کہا کہ میں مسلم لیگ ن سے مایوس ہوکرپی ٹی آئی میں شامل ہوا۔ راجہ یاور کمال کی مکمل حمایت کروں گا اور انکے ساتھ شانہ بشانہ میں اور میرا خاندان کھڑا ہوگا۔

راجہ یاور کمال نے خطاب کرے ہوئے کہاکہ میں اس پوری فیملی خاندان کو پاکستان تحریک انصاف شامل ہونے پر ویلکم اور مبارکباد پیش کرتاہوں۔ ہم نے عوام سے ووٹ لئے تھے اور عوام کی فلاح کیلئے کام کررہے ہیں، علاقے میں گزشتہ دور حکومت میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا لیکن ہمارے تین سالوں میں ریکارڈ کام ہوئے اور کچھ ہونے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت پانچ سال مکمل کرئے گی، پچھلی حکومتوں کے نمائندوں نے اس علاقے کیلئے سوچا ہوتاتو آج جو اس علاقے کی صورتحال ہے یہ نہ ہوتی، اب علاقہ ترقی کی طرف گامزن ہے، اس علاقے کو مزید ترقی دیں گے۔

اس کے علاوہ سمبلی گاؤں میں بھی اجتماع کا انعقاد کیاگیا۔ فضل دین گوندل مرحوم کے بیٹے عبدالغفور گوندل نے اپنی برادری سمیت ن لیگ کو چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ عبدالغفور گوندل نے بھی چوہدری فرخ الطاف اور راجہ یاورکمال کا بھرپور ساتھ دینے کا عہد کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button