پنڈدادنخاناہم خبریں

بھاگ کر شادی کرنے والے جوڑے کو پناہ دینے والے شخص کی خاتون سے زیادتی کی کوشش

پنڈدادنخان: تحصیل پنڈدادنخان کے نواحی گاؤں سیدانوالہ میں شادی شدہ خاتون سے مبینہ زیادتی کی کوشش، ملزم فرار، تھانہ جلالپور شریف پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرلی ہے جبکہ تاحال مقدمہ کا اندراج نہ ہوسکا.

تفصیلات کے مطابق بھاگ کر شادی کرنے والے جوڑے کو ملزم نے گاؤں سیدانوالہ میں پناہ دی ہوئی تھی کہ ملزم نے موقع پا کر شادی شدہ خاتون کو بے آبرو کردیا۔

خاتون کے شوہر نے ملزم اور اپنی بیوی کو قابل اعتراض حالت میں دیکھتے ہی اسے کلہاڑی کے وار سے مارنے کی کوشش کی لیکن ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

شادی شدہ جوڑے نے وقوعے کی درخواست تھانہ جلالپور شریف میں دے دی ہے جس پر میڈیکل کے بعد کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ادھر مقدمہ کا اندراج نہ کرنے کے لیے بااثر ملزم اور اہل علاقہ کی جانب سے پولیس پر دباؤ ڈالنے کی بھی کوشش کی جارہی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button