پنڈدادنخان میں مسلح ڈکیتی کی واردات، ڈاکو لاکھوں روپے نقدی اور آٹھ تولے سونا لے کر فرار

0

پنڈدادنخان میں مسلح ڈکیتی کی وار دات، ڈاکو لاکھوں روپے نقدی اور آٹھ تولے سونا لے کر فرار ہونے میں کامیاب، ڈاکو فالتو سامان گھر سے پھینک کر موقع سے فرار، اہل علاقہ خوف و ہراس اور عدم تحفظ کا شکار۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ کلیوال میں پانچ نامعلوم مسلح افراد ملک سلیم مرحوم کے گھر میں داخل ہوئے اور اسلحہ کی نوک پر گھر سے آٹھ تولے سونا اور تقریبا چار لاکھ نقدی لوٹ لیے اور فالتوسامان بھی گھر سے باہر پھینک کر فرار ہوئے گئے۔

تحصیل پنڈدادنخان میں چوری ڈکیتی اور راہزنی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث عوام خوف و ہراس اور عدم تحفظ کا شکار ہو چکے ہیں، تھانہ پنڈ دادنخان پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

عوامی سماجی حلقوں نے آر پی او راولپنڈی ڈویژن اور ڈی پی او جہلم سے مطالبہ کیا ہے پولیس کے گشت کے نظام کو بہتر بنایا جائے اور جرائم پر قابو پانے کے لیے موثر اقدامات کئے جائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.