پنڈدادنخان کو سرسبز اور ترقی یافتہ بنانا میرا مشن ہے ، فواد چوہدری

0

پنڈدادنخان: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھیوڑہ ہائی سکول کے گراؤنڈ کا سنگ بنیاد رکھ دیا، فواد چوہدری کی آمد پر حلقہ کے عوام نے زبردست استقبال کیا، افتتاحی تقریب کا انعقاد گورنمنٹ ہائی سکول پنڈدادنخان کے گراؤنڈ میں کیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان کی عوام سے کئے گئے وعدے یاد ہیں جن پر عملی کا شروع ہو چکا ہے، جلاپورشریف نہر کے لیئے 44ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جس سے جہلم اور خوشاب وغیرہ کی زمین مزید ذخیرز ہوں گی گا،اسی سال میں پاسپورٹ آفس پنڈدادنخان کا آغاز ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ للِہ پنڈدادنخان روڈ سمیت دیگر سڑکوں پر بھی انشااللہ جلد کام شروع ہو جائے گا، تحصیل پنڈدادنخان میں جدید سائنس لیبارٹروں بنائی جائیں گی تاکہ تحصیل پنڈدادنخان سے بھی نوجوان سائنس کی دنیا میں آئیں ترقی کریں اپنے حلقہ کے تمام مسائل میرے علم میں ہیں جن کو جلد حل کیا جائے گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ کھیوڑہ اسٹیڈیم تیرہ کروڑ پچانوے لاکھ اور چھتر ہزار روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔اس اسٹیڈیم میں فٹ بال گراؤنڈ، منی پویلین، فلڈ لائٹ پولز، ڈرینج، بڑا جنریٹر، چار دیواری، مین گیٹ اور بجلی کی تنصیب شامل ہو گی۔ اسٹیڈیم میں والی بال، فٹ بال اور کرکٹ کے کھیلوں کے لئے سہولت موجود ہو گی۔ یہ اسٹیڈیم اسی سال مکمل کر دیا جائے گا۔

فواد چودری اظہار تعزیت کے لیے مرحوم عرفان کے گھر گئے اور لواحقین کو یقین دلایا کہ انشاء اللہ قانون کے مطابق کاروائی ہوگی اور پولیس کے اعلیٰ افسران کو ہدایات دی کہ تحقیقات مکمل کرکے واقع میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.