ڈومیلی

سی ای او ایجوکیشن جہلم چوہدری معروف حسین کا بڑاگواہ ہائی سکول کا اچانک دورہ

ڈومیلی: سی ای او ایجوکیشن جہلم چوہدری معروف حسین کا بڑاگواہ ہائی سکول کا اچانک دورہ، کورونا اور ڈینگی کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کو چیک کیااور کلاس رومز میں جاکرایس او پی کو بھی چیک کیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ای او ایجوکیشن جہلم معروف نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بڑاگواہ کااچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے کورونا اور ڈینگی کے ایس او پیز کا معائنہ کیااور کلاس رومز میں جاکر بچوں سے سوالات جوابات کئے۔

سکول کی جانب سے کورونا اور ڈینگی کے حوال سے کئے گئے انتظامات پر سی ای او ایجوکیشن مطمئن دیکھائی دیئے۔ انہوں نے سکول کی صفائی ستھرائی،تعلیمی معیار اور کورونا،ڈینگی کے انتظامات پر سٹاف کو شاباش بھی دی۔

ہیڈ ماسٹر چوہدری رشید ، کلاس نہم دہم کے انچارج صاحبان حافظ سعید ریاض اور معظم علی کیانی حافظ جمیل آصف سمیت تمام سٹاف کوسکول کا نظم و نسق احسن طریقے سے چلانے پر سی ای او نے مبارکبادبھی دی۔

انکے علاوہ سی ای او جہلم نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بڑاگواہ،ایلمنٹری سکول بڑاگواہ،بوائز ہائی سکول گتر،ہائی سکول ڈومیلی کا بھی دورہ کرکے کورونا کے انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button