جہلم شہر و گردونواح میں گیس ری فلنگ اور پٹرول کی کھلی ایجنسیوں کا دھندہ عروج پر

0

جہلم: شہر و گردونواح میں گیس ری فلنگ اور پٹرول کی کھلی ایجنسیوں کا دھندہ عروج پر ،سول ڈیفنس کے ذمہ داران کی پراسرار خاموشی کے باعث درجنوں گیس ری فیلینگ کی دکانیں کھلی ہوئی ہیں۔ شہریوں کے سروں پر خوف کے سائے منڈلانے لگے۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے اصلاح احوال کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر و گردونواح میں بااثر گیس ریفیلنگ کرنے والے مافیا نے محکمہ سول ڈیفنس کے افسران و ملازمین سے ملی بھگت کر کے سر عام سٹرکوں سمیت شہر کے گنجان آباد علاقوں کے گلی محلوں میں چند ہزار روپے کرایہ کے عوض بڑے بڑے گودام اور حویلیاں کرائے پر لے رکھی ہیں جہاں بڑے سلنڈروں سے چھوٹے سلنڈروں میں کم وزن گیس بھر کے سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

محکمہ سول ڈیفنس کے افسران و اہلکاروں نے کاغذی کاروائیاں کرکے سب اچھا ہے کی رپورٹس بھجوانے میں مصروف ہیں ، شہریوں نے ذرائع ابلاغ کے زریعے بارہا مرتبہ اس اہم مسئلے کو اجاگرکیا لیکن سول ڈیفنس کے افسران و اہلکاروں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔

شہریوں نے کمشنر راولپنڈی ، ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں میں موجود غیر قانونی پٹرول ایجنسیاں اور گیس ری فلنگ کا دھندہ کرنے والے بااثر مافیا کے خلاف فوجداری مقدمات درج کروائے جائیں تا کہ شہر کے گنجان آباد علاقوں میں قائم کی گئیں غیرقانونی ایجنسیوں کا خاتمہ ممکن ہو سکے اور اس مافیا کی پشت پناہی کرنے والے افراد کے خلاف بھی مقدمات درج کئے جائیں تاکہ شہری بلا خوف وخطر اپنی نجی مصروفیات جاری رکھ سکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.