پنڈدادنخان

پنڈدادنخان کی تعمیر و ترقی ہماری اولین ترجیح، عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کریں گے۔ چوہدری فیصل فرید

کھیوڑہ: ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب چوہدری فیصل فرید کی حافظ ہاؤس پنڈدادنخان آمد، ملک عبدالقیوم و پی ٹی آئی رہنماملک مصطفی مٹھو خواجہ سمیع ملک صابر حسین سمیت کارکنوں نے بھرپور استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق حافظ ہاوس پنڈدادنخان معروف بزنس مین ملک عبدالقیوم حاجی اقبال نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ پنجاب چوہدری فیصل فرید کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ حافظ ہاوس آمد پر چوہدری فیصل فرید کا ملک عبدالقیوم خواجہ سمی ملک مصطفی مٹھو حاجی اقبال الحمرا سویٹ ملک صابر حسین ملک احسان الحق ملک خرم زبیر گادی شاہد بگوان و دیگر والہانہ استقبال کیا گیا۔

ملک عبدالقیوم بھی تحصیل بھر میں ایک کثیر تعداد میں ووٹ بنک رکھتے ہیںانہوں نے ہمیشہ جس کا بھی ساتھ دیا اپنے حلقہ احباب سمیت بھرپور سپورٹ کی اس موقع پر چوہدری فیصل فرید کے ہمراہ رہنما پی ٹی آئی مرزا حسن نمبر دار راجہ حسنین ڈسٹرکٹ فوکل پرسن وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین چوہدری نذر گرداور چوہدری اکبر للہ چوہدری عصمت عورہ بھی تھے۔

چوہدری فیصل فرید ملک نے شہریوں کے مسائل سنیں اور بروقت مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی کہ 70سال کی محرومیاں دور کرنے میں کچھ وقت لگے گا چوہدری فواد حسین ہر لمحہ اپنے حلقے کی عوام کے لیے کوشاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان کی تعمیروترقی ہماری اولین ترجیح ہے، ہم عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں گے۔ چوہدری فواد حسین نے حلقے کی تعمیروترقی کے لیے میگا پراجیکٹس پر کام شروع کروائے، پنڈدادنخان شہر میں 5کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیراتی کام کروائے اور آنے والے سال بھی پانچ کروڑ روپے کی گرانٹ پنڈدادنخان شہر کے لیے مختص کریں گے۔

آخر میں چوہدری فیصل فرید نے ملک عبدالقیوم پی ٹی آئی رہنماؤں و دیگر لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button