جہلماہم خبریں

جہلم پولیس نے ڈکیت گینگ کو دھر لیا، 4 موٹرسائیکلیں اور قیمتی جانور برآمد

جہلم: جہلم پولیس کی کارروائی، ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا، پولیس نے ملزمان سے مال مسروقہ اور اسلحہ برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کے پیش نظر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن سید حماد عابد کی ہدایت پر شہر میں گشت بڑھانے پر ایس ایچ او سٹی انسپکٹر جواد انور اور ان کی ٹیم نے ایک چاررکنی گینگ کی کار کو روکا جنہوں نے بھاگنے کی کوشش کی جس پر ان کا تعاقب کرکے انہیں گرفتار کرلیاگیا۔
ملزمان کی کار جس کا جعلی نمبر تھا تفتیش پر ان سے چار موٹر سائیکل اور چھ لاکھ روپے کے جانور برآمد کرنے کے ساتھ ساتھ ایک کلاشنکوف بمعہ کاربین برآمد کرلی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ کوئی واردات کرنے سے پہلے سرخ مرچوں کا پاؤڈر لوگوں کی آنکھوں میں ڈالتے تھے اور اس کے بعد واردات کرکے فرار ہوجاتے تھے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن سید حماد عابد نے ایس ایچ او سٹی کو شاباش دی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button