جہلم

صحافت ایک مقدس پیشہ ہے، قلم سے انصاف فراہم کرنا عین عبادت ہے۔ سید خلیل حسین کاظمی

جہلم: معروف سماجی و مذہبی شخصیت سید خلیل حسین کاظمی نے کہا ہے کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے قلم سے انصاف فراہم کرنا عین عبادت ہے ظلم بارے لکھنے، مظلوموں کی مدد کرنے پر صحافیوں کو قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنا پڑتی ہیں معاشرے میں حقیقی اپوزیشن کا کردار صرف صحافی ادا کر رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جہلم پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ، پریس کلب کے عہدیداران کی قیادت نو منتخب صدر چوہدری عابد محمود کر رہے تھے۔

اس موقع پر سید خلیل حسین کاظمی نے کہا کہ علاقائی مسائل کو حل کرنے کے لئے جہلم پریس کلب کے صحافی اپنے فرائض کے ساتھ ساتھ حقیقی عوامی نمائندگی کا حق ادا کررہے ہیں جس پر شہر کی سماجی ، رفاعی ، فلاحی ، مذہبی شہری تنظیموں کے عمائدین جہلم پریس کلب کے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیںاور ہم امید کرتے ہیں کہ جہلم پریس کلب کے ممبران علاقائی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار جاری رکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button