جہلماہم خبریں

ضلع جہلم میں کورونا بے اثر، کورونا کے 458 مریض صحت یاب

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم کے مطابق میں ضلع جہلم 24 گھنٹے میں مزید کوئی کورونا وائرس کا نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ محکمہ صحت جہلم نے آج تک کورونا وائرس کے مشتبہ 4557 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 474 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق کل تک 457 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو بھجوائے جا چکے ہیں۔ آج مزید 1 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوا ہے اس طرح کل 458 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق 5 کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ کورونا وائرس سے متاثرہ 2 افراد کو دوسرے اضلاع میں ریفر کیا گیا۔
محکمہ صحت کے مطابق جہلم میں اب تک کورونا وائرس سے 9 اموات ہوئی ہیں، اس وقت کورونا وائرس کا 1 ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں داخل ہے مریض کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ جہلم میں اب تک 14 ڈاکٹرز، 2 نرسز اور 6 پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔تمام ڈاکٹرز، سٹاف نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button