پنڈدادنخاناہم خبریں

دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے 4 نوجوان ڈوب گئے، 3 نوجوان جاں بحق، ایک نوجوان کو زندہ بچا لیا گیا

پنڈدادنخان: دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے 4 نوجوان دوست ڈوب گئے، 3 نوجوان جاں بحق، ایک کو زندہ بچا لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ دریائے جہلم میں وکٹوریا برج ہرن پور کے مقام پر چار نوجوان دوست کے دوبنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، چاروں نوجوان دوست عید کے تیسرے دن پکنک منانے گئے تھے جہاں وہ نہاتے ہوے گہرے پانی میں چلے گئے۔

مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک نوجوان جبار ولد محمد فیاض عمر 15 سال سکنہ ڈالمیا کو زندہ بچا لیا جبکہ 18 سالہ محمد حارث کامران ولد کامران شکیل، 20 سالہ محمد حسنین ولد لال خان اور 18 سالہ محمد عثمان ولد اللہ دتہ ساکنائے ڈالمیا پنڈدادنخان ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو 1122 نے ڈوبنے والے تینوں نوجوانوں کی لاشیں دریا سے نکال کر لواحقین کے حوالے کر دی۔ ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر پنڈدادنخان محمد ارشد نے ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button