کھیوڑہ میں خسرہ مہم کامیابی سے مکمل ہو گئی، مطلوبہ ہدف 99 فیصد رہا۔ ڈاکٹر مدثر

انتھک محنت سے ویکسین کی کامیاب مہم پر ڈاکٹرمدثر اور ان کی تمام ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ملک شوکت حیات

0

کھیوڑہ: خسرہ مہم کامیابی سے مکمل ہوگئی مطلوبہ ہدف99% رہا،پراچہ کالونی کے چند گھروں کی خواتین نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا اور بچوں کو ٹیکے لگوانے سے انکار کر دیا، حکومت پنجاب کی جانب سے چھ ماہ سے سات سال کے بچوں کو’ خسرہ ‘جیسی متعدی بیماری سے بچاو کے لیے صوبہ بھر میں مہم شروع کی گئی تھی جو 15اکتوبر سے ستائیس اکتوبر تک جاری رہی۔

ان خیالات کا اظہار کھیوڑہ شہر میں مہم کے کامیاب اختتام کے موقع پر میڈیکل آفیسر سول ہسپتال کھیوڑہ ڈاکٹر مدثر نے بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اضافی وقت لگا کر شہر کے تمام وارڈز اور متعلقہ آس پاس کی آبادیوں تک پہنچ کر بچوں کو ٹیکے لگائے جس سے وہ خسرہ سے محفوظ رہ سکتے ہیں اس مہم کی کامیابی سے تکمیل کا سہرا ہماری پوری ٹیم کے سر ہے ،شہر میں متعلقہ عمر کے بجوں کے تعداد ریکارڈ کے مطابق 7000سے زائد ہے جنہیں ویکسین کر دی گئی ہے تاہم پراچہ کالونی وارڈ نمبر 1کے چند گھروں کی خواتین نے ہماری ہیلتھ ٹیم سے تعاون نہیں کیا۔

ڈاکٹر مدثر نے مزید کہا کہ ہم نے اس تمام کاروائی کے بارے میں محکمہ صحت کے اعلی حکام سمیت اسسٹنٹ کمشنر پی ڈی خان کو آگاہ کر دیا ہے۔

اس پر ہم نے وائس چیئرمین کھیوڑہ ملک شوکت حیات سے رابطہ کیا اور ہم میڈیا نمائیدوں کی موجودگی میں ایک بار پھر پراچہ کالونی گئے اور مذکورہ فیملیوں سے بات کی اور انہیں اس اہم ویکسین کی افادیت سے ایک بار پھر آگاء کیا جس کے نتیجہ میں دو فیملیوں نے آمادہ ہو کر اپنے بچوں کو ویکسین کروالی جبکہ تین گھروں کی خواتین نے انکار کر دیا، ان کا کہنا تھا ہم اپنے بچوںکی صحت اور حفاظت کے بارے میں بہتر جانتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.