والدین اپنے بچوں کیلئے ان تعلیمی اداروں کا انتخاب کریں جہاں دینی و اسلامی تعلیم بھی دی جاتی ہو۔ ڈاکٹر اشتیاق احمد

0

کھیوڑہ: آج سالانہ تقریب میں بچوں کا رزلٹ لینے کے لیے ہم فکر مند اور بے چین ہیں اور ہر ایک کی بڑی حسرت ہے کہ اللہ کرے ہما را بچہ رزلٹ میں اچھی پوزیشن لے مگر ہمیں اس رزلٹ کی کوئی فکر نہیں۔

ان خیالات کا اظہار پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد گوندل نے کھیوڑہ میں دارارقم سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے جس یوم حساب کا لقب دیا گیا ہے یعنی قیامت والا دن آج ہمارے بچے دنیا میں تو اچھا رزلٹ لے کر پاس ہو رہے ہیں اور ہم خوشی کا اظہار کر رہے ہیں مگر ہمیں بطور والدین کیا کبھی آخرت کے رزلٹ کے لیے فکر ہوئی یا ہم نے اپنی یا اپنی اولاد کی آخرت کے رزلٹ کے لیے تیاری کی ہے یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ خدا راہ اپنی اور اپنے بچوں کی خوبصورت دنیا کے ساتھ ساتھ بہترین آخرت کا عہد کریں اور اس کے لیے ہمیں تعلیمی ادارہ جانچ پڑتال کر کے بچوں کو سکول میں داخلہ دلوانا ہو گا ہمیں ایک ایسے سکول کا انتخاب کرنا ہے جس میں بچوں کی دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی و اسلامی تعلیمات کو اولین ترجیح دی جاتی ہو۔

تقریب میں چیف گیسٹ ممبر بورڈ آف گورنردارارقم سکولز پاکستان پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد گوندل سابق تحصیل ناظم و سماجی شخصیت چوہدری عابد اشرف جوتانہ پرنسپل پی ایم ڈی سی کالج میڈیم کرن شہزادی اور مہمان گرامی میں چوہدری اختر آرائیں صدر تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان سید اسد علی بخاری چیئرمین ایکشن کمیٹی تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان ملک آصف کھوکھر سماجی شخصیت ملک باصر کھوکھر رہنما پی ٹی آئی ملک وقار عباس ملک فرحت ڈائریکٹر دارارقم سکولز چوآسیدن شاہ چوہدری افتخار حسین ڈائریکٹر دارارقم سکولز پنڈدادنخان ملک خالد سابق چیف سیکورٹی آفیسر ملک علی اصغر کونسلر مرزا گلزار حسین کونسلر محمد لقمان رضوان انور ایڈووکیٹ اور ان کے علاوہ تحصیل بھر سے سیاسی و سماجی شخصیات اور والدین نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب میں سکول کے طلباء و طالبات نے تلاوت قرآن پاک نعت رسول مقبولؐ اور رنگ برنگے کپڑوں میں ملی نغمے ٹیبلو اور مختلف قسم کے خاکے پیش کیے اور تقریب کوچیف گیسٹ پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد گوندل سابق تحصیل ناظم و سماجی شخصیت چوہدری عابد اشرف جوتانہ نے چار چاند لگا دئیے۔

تقریب کے آخر میں چیف گیسٹ چوہدری عابد اشرف جوتانہ اور ڈائریکٹر عبدالاحد احمد گوندل نے چیف گیسٹ پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمدکو اعزازی شیلڈ دی اور دیگر طلباء و طالبات و مہمانوں کو چوہدری عابد اشرف جوتانہ اور ڈائریکٹر عبدالاحد احمد گوندل اورپرنسپل پی ایم ڈی سی کالج میڈیم کرن شہزادی نے دارارقم سکولز کی طرف سے یاد گاری شیلڈ دی تقریب کے آخر میں قومی ترانہ پڑھا گیا اور ملکی سلامتی و امن بھائی چارے کے لیے خصوصی دعا کی گئی طلبا و طالبات کے والدین نے دارارقم سکولز کی تقریب کو بھرپور سراہا اور اساتذہ و جملہ سٹاف کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.