دینہ

رشتہ داروں کے ہاں فاتحہ خوانی کیلئے جانے والا شخص دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

دینہ کا رہائشی 70سالہ شخص اپنے رشتہ داروں کے ہاں فاتحہ خوانی کے لئے جاتے ہوئے گھر سے نکلتے ہی دل کا دورہ پڑنے سے جا ں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق 70سالہ حاجی عبدالرزاق سکنہ محلہ چوہان آباد منگلا روڈ ہڈالی اپنے رشتہ داروں کے ساتھ کسی رشتہ دار کی فاتحہ خوانی کے لئے ڈھڈیال میرپور آزاد کشمیر جانے کے لئے گھر سے نکلے تو گلی میں ہی انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

مرحوم محمد بابر عرف نیازی ، محمد وقار، محمد اویس ،محمد شان، محمد وقاص اورمحمد نثار کے والد محترم تھے ،مرحوم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ،نماز جنازہ میں کونسلرز ،مقامی تاجروں کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،مرحوم کو نماز جنازہ کے بعد سپرس خاک کر دیا گیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button