دینہ

واٹر سپلائی کی زنگ آلود اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار لائنوں کی وجہ سے عوام کی زندگیاں خطرے میں

دینہ: واٹر سپلائی کی زنگ آلود اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار لائنوں کی وجہ سے عوام کی زندگیاں خطرے میں ،دینہ واٹر سپلائی لائنیں جگہ جگہ سے زنگ آلود اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،عوام نالیوں ملا پانی پینے پر مجبور ،واٹر سپلائی پانی اس قابل نہیں کہ اسے پیا جائے لیکن دینہ شہر کی عوام کو مجبورا یہ زہر کا گھونٹ پینا پڑ رہا ہے ،واٹر سپلائی میں نالیوں کا پانی مکس ہونے کی وجہ سے ہیپا ٹائٹس جیسی بیماریاں پھیلنے کے خدشات میں اضافہ ،ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ شہر میں واٹر سپلائی کانظام آج سے تیس سال پرانا ہے جس کی پائپ لائن زنگ آلود ہو چکی ہیں اور جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ،واٹر سپلائی کی لائنیں زیادہ تر گندی نالیوں کے پاس سے گزاری گئی ہیں اور یہ بات کئی جگہ دیکھنے کو ملی ہے جہاں سے پائپ لائن ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے وہاں نالیوں کا گندا پانی اس میں شامل ہو رہا ہے ، دینہ شہر کی عوام واٹر سپلائی کی شکل میں گندا نالیوں کا پانی پینے پر مجبور ہے جس کی وجہ سے مختلف بیماریاں جنم لے رہی ہیں جس میں سب سے زیادہ ہیپا ٹائٹس کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جوکہ ایک جان لیوا بیماری ہے۔

مقامی انتظامیہ کو بار بار توجہ دلانے کے باوجود اس مسئلہ کا کوئی حل نہیں نکالا جا سکا ،واٹر سپلائی پائپ لائن کا نظام اتنا بوسیدہ ہو چکا ہے کہ بعض جگہوں پر تو اس کی مرمتی ناممکن ہے کیونکہ وہ بڑے گندے نالوں کے نیچے سے گزر رہی ہوتی ہے،گندے نالوں کی صفائی کے دوران بھی پائپ لائن ٹوٹنے سے نالیوں کا گندا پانی اس میں شامل ہوتا رہا ہے۔

عوام الناس نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ دینہ شہر کے واٹر سپلائی کے پانی کو لیبارٹری سے چیک کروایا جائے اور جگہ جگہ سے پائپ لائن کی ٹوٹ کو عارضی جوڑ لگانے کی بجائے اس پائپ لائن کو کو تبدیل کر کے نئی پائپ لائن ڈال کر عوام کی زندگیوں کو بچایا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button