شہری قربانی کی کھالیں کسی بھی ایسی تنظیم، جماعت اور ادارہ کو نہ دیں جس پر پابندی ہے، ڈی پی او سید حماد عابد

0

جہلم: ضلع کے تمام شہری عید قربان کے موقع پر محب الوطن ہونے کا ثبوت دیں، شہری قربانی کی کھالیں کسی بھی ایسی تنظیم،جماعت اور ادارہ کو نہ دیں جس پر پابندی ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے عوام سے ایک پیغام میں کیا۔ اس موقع پر ایس ڈی پی او اے ایس پی صدر حنا منور کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ قربانی کی کھالیں کسی بھی ایسی تنظیم،جماعت اور ادارہ کو نہ دیں جس پر حکومت نے پابندی عائد کر رکھی ہے صرف انہی تنظیموں،جماعتوں اور اداروں کو قربانی کی کھالیں دیں جنہوں نے ضلعی انتظامیہ سے باقائدہ اجازت حاصل کی ہوئی ہے اور انہیں انتظامیہ نے کھالیں اکٹھی کرنے کے لیے پوائنٹ مختص کیے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ کی معمولی سی غفلت سے قربانی کی کھال ملک دشمن عناصر کے ہاتھ بھی لگ سکتی ہے اور وہ ملکی مفاد کے خلاف استعمال ہو سکتی ہے، انہوں نے بتایا کہ پولیس پوری طرح چوکس اور الرٹ ہے اور بغیر اجازت قربانی کی کھالیں جمع کرنے والوں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے مقدمات درج کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئیں بحثیت قوم مل کر ملک کو دہشت گرد عناصر سے محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.