پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان کے علاقے میں کرنسی نوٹ بنانے والی مشین فروخت کرنے والا نوسرباز گرفتار

پنڈدادنخان/جہلم: تھانہ للِہ کے علاقے سے نوٹ بنانے والی مشین فروخت کرنے والا نوسرباز گرفتار۔ملزم نے جعلی نوٹ بنانے والی مشین سادہ لوح عورت کو فروخت کی تھی،، ملزم نے سادہ لوح عورت سے 6 تولے سونا اور ایک لاکھ روپے کے عوض مشین فروخت کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ للِہ کے علاقے میں پولیس نے ایک ایسے ملزم کو گرفتار کیا جو نوٹ بنانے والی مشینیں فروخت کرتا ہے للِہ کی رہائشی سادہ لوح خاتون کو ایک ماہ قبل بے وقوف بنا کر نوٹ بنانے والی جعلی مشین 6 تولا سونا اور ایک لاکھ روپے کے عوض فروخت کر دی تھی ،جسکی اطلاع خاتون نے متعلقہ پولیس اسٹیشن کو کر دی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: دینہ پولیس کی بروقت کارروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش سے 6 کلو چرس برآمد، ملزم گرفتار

آج ملزم فتح خان خاتون سے نوٹ بنانے والے پیپر فروخت کرنے خاتون کے پاس آیا تو پولیس نے نوسرباز فتح خان کو گرفتار کر لیا، پولیس تھانہ للِہ نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button