دینہ

انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث دینہ بوڑا جنگل کے مقام پر جی ٹی روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

دینہ: انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث دینہ بوڑا جنگل کے مقام پر جی ٹی روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار،آئے روز حادثات معمول بن گئے،کئی لوگ اپنی جان اور ہاتھ پاؤں سے محروم ہو چکے ہیں،روڈ بروقت مرمت نہ کی گئی تو اسی طرح حادثات رونما ہوتے رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق دینہ بوڑا جنگل کے مقام پر جی ٹی روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے سڑک پر بنے گڑھوں کی وجہ سے اکثر تیز رفتار گاڑیاں ڈرائیوروں سے بے قابو ہو کر حادثات کا شکار ہو تی رہتی ہیں،اسی طرح موٹر سائیکل سواروں کا حادثات کا شکار ہونا بھی معمول بنا ہوا ہے۔

روڈ کی خستہ حالی کی وجہ سے کئی لوگ حادثات میں اپنی جانیں گنوا چکے ہیں اور کئی اپنے ہاتھ پاؤں تڑوا چکے ہیں انتظامیہ سب کچھ دیکھنے کے باوجود بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے این ایچ اے سے اپیل کی ہے کہ روڈ کو جلد از جلد ٹھیک کیا جائے تاکہ انسانی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button