جہلم، سوہاوہ اور پنڈدادنخان پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف دبنگ کارروائیاں، 5 ملزمان گرفتار

0

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن (ر) سید حماد عابد کی ہدایت پر جہلم، سوہاوہ اور پنڈدادنخان پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف دبنگ کارروائیاں، 5 ملزمان گرفتار، پولیس نے منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق عاطف یونس T/SIتھانہ سٹی جہلم نے دوران گشت ملزم حارث بٹ ولد بشارت سکنہ مجاہدآباد جہلم سے پسٹل 30بور اور 3روند بر آمد کرکے 13Aii/20/65کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

منیب اقبالI/SHO نے دوران تفتیش مقدمہ نمبر131/19 بجرم/188/353/224 324ت پ،7ATA تھانہ سوہاوہ نے ملزم شکیل احمد عرف کیروولد بشیراحمد سکنہ 7مرلہ سکیم سوہاوہ کے انکشاف پر پسٹل 30بوراور 2روند برآمد کرکے 13Aii20/65 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

منیب اقبالI/SHO نے دوران تفتیش مقدمہ نمبر131/19 بجرم/188/353/224 324ت پ،7ATA تھانہ سوہاوہ نے ملزم شکیل احمد عرف کیروولد بشیراحمد سکنہ 7مرلہ سکیم سوہاوہ کے انکشاف پر کلاشنکوف اور10روند برآمد کرکے 13Bii20/65 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

عثمان تصدق T/SIتھانہ پنڈدادنخان جہلم نے دوران گشت ملزم ریاست علی ولد محمد وارث سکنہ نواں لوک داخلی چک حمید تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم سے پسٹل 30بور اور5روند بر آمد کرکے 13Aii/20/65کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

عثمان تصدق T/SIتھانہ پنڈدادنخان جہلم نے دوران گشت ملزم شاہد محمود عرف لالو ولد غلام رسول سکنہ غریبوال سے 520گرام چرس بر آمد کرکے 9-B/CNSAکے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.