دینہ

دینہ میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کا چوتھا روز، ریلوے روڈ پر فٹ پاتھ اور دوکانیں گرا دی گئیں

دینہ: تجاوزات کے خلاف چوتھے روز بھی آپریشن جاری رہا،ریلوے روڈ پر فٹ پاتھ اور دوکانیں گرا دی گئیں ،کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے ناجائز تجاوزات کے خلاف پنجاب بھر کی طرح دینہ میں بھی اسسٹنٹ کمشنر دینہ عنبر گیلانی کی سربراہی میں آپریشن کیا گیا ،آپریشن کے چوتھے روز ریلوے روڈ پر بنے فٹ پاتھ اور دوکانیں ہیوی مشینری کے ساتھ گرا دی گئیں۔

آپریشن کے دوران بجلی بند رہی ،ریلوے روڈ پر آپریشن گھنٹوں جاری رہا ،اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لئے جہلم سے بھی پولیس کی بھاری نفری طلب کی گئی تھی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عنبر گیلانی نے کہا کہ شہر سے ناجائز تجاوزات کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، اس سلسلہ میں کسی بھی قسم کی رعائیت یا نرمی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button