جہلماہم خبریں

مسلم لیگ ن کے مرکزی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل بلال اظہر کیانی کی راجہ ظفر سے ملاقات

جہلم: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل بلال اظہر کیانی نے جہلم میں سابق امیدوار برائے ایم پی اے راجہ ظفر (وگھ) کی دعوت پر اُن کی رہائشگاہ پر اُن سے ملاقات کی۔
راجہ ظفر نے بلال کیانی کے طرز سیاست کی تعریف کی اور اُنہوں نے بلال کیانی کے ساتھ مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر بلال اظہار کیانی نے اس حمایت کے اعلان پر راجہ ظفر کا شکریہ ادا کیا۔
ملاقات میں سابق چیئرمین ضلع کونسل راجہ قاسم علی خان، جنرل سیکرٹری دینہ مسلم لیگ (ن) چودھری ریاست، چیئرمین کنٹونمنٹ بورڈ عمران وائیں، سابق ممبر ضلع کونسل ظفر گل اور چودھری ناصر محمود نمبردار بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button