شدید گرمی، حبس کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد پیٹ کی بیماریوں میں مبتلاہونے لگی

0

جہلم: شدید گرمی ، حبس کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد پیٹ کی بیماریوں میں مبتلاہونے لگی، ان میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گرمی ، حبس کی وجہ سے جہلم شہر و گردونواح میں بھی ہیضہ قے، گیسٹرو اور پیٹ درد کی بیماریوں میں اضافے کی شکایات سامنے آنے لگی ہیں ، پرائیویٹ اور سرکاری ہسپتالوں میں بڑی تعداد میں مریضوں کو لایا جارہاہے ۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ گرمی اور حبس کے موسم میں غیر معیاری برف اور مضر صحت کھانوں اورناقص گندے پانی کے استعمال سے شہری گیسٹرو اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ گھروں میں پانی ابال کر استعمال کریں اور بازاری کھانوں کے استعمال سے اجتناب کریں ، تاکہ ان بیماریوں سے بچنے میں مدد مل سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.