پنڈدادنخان

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرضلع جہلم اور پلاننگ آفیسرکا دورہ ریسکیو 1122 پنڈدادنخان

پنڈدادنخان: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر فیصل محمودضلع جہلم اور پلاننگ آفیسرانجینئر ناصرمحمودنے ریسکیو 1122 تحصیل پنڈدادنخان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر محمد ارشد ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر اور محمد آصف شہزاد اسٹیشن کوآرڈینٹر نے افسران کا خیر مقدم کیا، ریسکیورز کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر فیصل محمودضلع جہلم اور پلاننگ آفیسرانجینئر ناصرمحمودنے ریسکیو 1122 تحصیل پنڈدادن خان کا دورہ کیا۔

تفصیلی دورے کا مقصد پنڈدادنخان یونٹ میںتعینات عملے سے ملاقات اور ان کے پاس ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے موجود آلات ریسکو وہیکلز اور عمارت کے جاری تعمیراتی کا م کا جائزہ لینا تھاریسکیو آفیسران نے دورے کے دوران ریسکیو 1122بلڈنگ کے تعمیراتی کاموںکے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیااور اس میں مزید بہتری لانے کی ہدایات کیں۔

مزید براں انہوں نے کنٹرول روم، ریسکیو وہیکلز اورآپریشنل آلات کابھی معائنہ کیا۔ انہوں نے ریسکیورز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب انتہائی سنجیدگی سے ریسکیو نظام کو بہتر سے بہتر بنانے کوشاں ہے۔

انہوں نے پنڈدادنخان میں تعینات عملے کی مختصر عرصے میں بہترین کارکردگی کو سراہا اور اسے مزید بہتر بنانے کی ہدایات دیں کہ وہ مستقبل میں اپنی عملی مہارتوں کو مزید بہتر کریں تاکہ ان کے کام میں اور نکھارآ سکے اس موقع پر ریسکیورز کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button